تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
15 مارچ 2014
وقت اشاعت: 17:11

ٹی 20 ورلڈ کپ کل سے بنگلا دیش شروع ہورہا ہے

جیو نیوز - ڈھاکا…دنیا کی تیز ترین کرکٹ، تیز ترین کھلاڑی، کل سے کریں گے زور آزمائی، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2014ء کل سے بنگلادیش میں شروع ہو گا۔ بنگلادیش میں کرکٹ کے بادل چھا گئے، گیم آف جنٹلیمن کی ہوائیں چلنے لگیں۔ اب کرکٹ گرجے گی کرکٹ چمکے گی، برسات ہوگی چوکوں اور چھکوں کی۔ جسے بھی اس طوفانی بارش کا مزہ مل گیا، وہ یاد کرے گا۔ میگا ایونٹ کا آغاز کوالیفائنگ راوٴنڈ سے ہوگا۔ پہلے دن بنگلادیش اور افغانستان، ہانگ کانگ اور نیپال آمنے سامنے ہوں گے۔ تیز ترین کرکٹ اور تیز ترین کھلاڑی ماحول کو گرماتے رہیں گے، وہیں کرکٹ کے متوالے جی بھر کر جشن مناتے رہیں گے۔ ایونٹ کا اختتام انہی نظاروں پر ہوگا لیکن چہرے یہی ہوں گے یا بدلیں گے، اس کے لیے انتظار فرمائیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.