تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
16 مارچ 2014
وقت اشاعت: 11:28

ٹی 20 ورلڈ کپ افتتاحی میچ،بنگلہ دیش کیخلاف افغان ٹیم 72رنز پر ڈھیر

جیو نیوز - میرپور، ڈھاکا…ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ کے پہلے میچ میں میزبان بنگلہ دیش کے خلاف افغانستان کی ٹیم72رنز کے معمولی اسکور پر ڈھیر ہو گئی۔ایشیا کپ میں افغانستان کے ہاتھوں شکست کھانے والی میزبان بنگلہ دیش کے بولرز آج اپنے عروج پر نظر آئے اور حریف ٹیم پر بھوکے شیر کی طرح ٹوٹے اور پوری ٹیم کو72رنز پر پویلین لوٹادیا ۔بنگلادیش کے شکیب الحسن نے تین،عبدالرزاق نے دو،مشرفی مرتضیٰ،محموداللہ،فہدرضانے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔افغانستان کے گلبدین نائب 21رنزکیساتھ ٹاپ اسکورررہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.