تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
19 مارچ 2014
وقت اشاعت: 13:42

ٹی 20ورلڈ کپ:زمبابوے نے ہالینڈ کو 5وکٹ سے ہرا دیا

جیو نیوز - سلہٹ…بنگلادیش میں جاری ٹی 20ورلڈ کپ کوالی فائنگ راوٴنڈ میں گروپ بی کے میچ میں زمبابوے نے ہالینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پانچ وکٹ سے ہرادیا۔ سلہٹ ڈویژنل اسٹیڈیم میں ہوئے میچ میں ہالینڈ کی ابتدائی چار وکٹیں 35رنز پر گر گئیں، ٹرینٹ کوپر کے 72رنز نے ڈچ ٹیم کو سنبھال لیا، ہالینڈ نے پانچ وکٹ پر 140رنز اسکور کیے۔ جواب میں برینڈن ٹیلر کے 49 اور مساکڈزا کے 43رنز نے زمبابوے کو جیت کی راہ پر گامزن کیا۔ آخری گیند پر ووسی سبانڈا نے چھکا لگا کر زمبابوے کو ہدف تک پہنچا دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.