20 مارچ 2014
وقت اشاعت: 10:16
ٹی 20 ورلڈ کپ:افغانستان کی نیپال کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ
جیو نیوز - چٹاگانگ…ٹی 20 ورلڈ کپ کرکٹ کے کوالیفائنگ میچ میں افغانستان نے نیپال کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں نیپال نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جبکہ افغانستان نے چار تبدیلیاں کی ہیں۔دوسرے میچ میں میزبان بنگلا دیشی ٹیم کا ٹکراؤ ہانگ کانگ سے ہوگا ،اس میچ میں کامیابی ہوم ٹیم کو سپر ٹین مرحلے میں پہنچا دے گی۔