تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
20 مارچ 2014
وقت اشاعت: 10:47

ٹی 20 کے بارے میں پیش گوئی نہیں کی جاسکتی،گنگولی

جیو نیوز - ڈھاکا…سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے کہا ہے کہ ٹی 20 کے بارے میں پیش گوئی نہیں کی جاسکتی، جو ٹیم پورے 40 اوورز اچھا کھیلے گی وہی جیتے گی۔ جیو کے نمائندے سہیل عمران سے گفتگو کرتے ہوئے سارو گنگولی نے کہا کہ پاکستان کی بیٹنگ بھی اچھی ہے لیکن بالنگ زیادہ اچھی ہے جبکہ بھارت کی بیٹنگ لائن بہت مضبوط ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ میں بہت زیادہ پریشر ہوتا ہے جو ٹیم پورے 40 اوور اچھا کھیلئے وہی میچ میں فاتح ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.