تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
20 مارچ 2014
وقت اشاعت: 11:20

ٹی 20 کپ:نیپال کا افغانستان کو جیت کیلئے 142 رنز کا ہدف

جیو نیوز - چٹاگانگ…ٹی 20 ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ میچ میں نیپال نے افغانستان کو جیت کیلئے 142 رنز کا ہدف دیا ہے۔ ظہور حسین چوہدری اسٹیڈیم چٹاگانگ میں کھیلے جارہے میچ میں افغانستان کے کپتان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ نیپال نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے، اوپنر کھکوریل 56 ، ویساکر 37 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ افغانستان کی طرف سے شاپور زدران نے 2 جبکہ دولت زدران، اشرف اور محمد نبی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.