20 مارچ 2014
وقت اشاعت: 13:12
ورلڈٹی 20، نیپال نے افغانستان کو اپ سیٹ شکست دے دی
جیو نیوز - چٹاگانگ…ورلڈ ٹی 20 کے کوالی فائنگ میچ میں نیپال نے افغانستان کو اپ سیٹ شکست دیدی۔ظہور حسین چوہدری اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیپال کے 142 رنزکے ٹارگٹ کے جواب میں افغانستان کی ٹیم صرف 132 پر ڈھیر ہوگئی۔نیپال نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوور زمیں5وکٹ کے نقصان پر 141رنز بنائے تھے۔