22 مارچ 2014
وقت اشاعت: 13:35
ورلڈ ٹی 20:سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے میں جنوبی افریقا کو 5رنز سے ہرادیا
جیو نیوز - چٹاگانگ…آئی سی سی ورلڈ کپ ٹی20 کے سری لنکا اور جنوبی افریقا کے درمیان ہونے والے میچ میں سری لنکا نے جنوبی افریقا کو 5رنز سے شکست دے دی۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 7وکٹوں کے نقصان پر 165رنز بنائے۔ جنوبی افریقا 166رنز کا مطلوبہ ہدف پورا نہ کرسکا اور 8کھلاڑیوں کے نقصان پر 160رنز بنا سکا۔ چٹاگانگ میں کھیلے گئے میچ میں کوشل پریرا 61اور انجیلو میتھوز43 رنز بناکر نمایاں رہے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے عمران طاہر نے 3، ڈیل استین اور مورنے مورکل نے 2,2 کھلاڑیوں کوآوٴٹ کیا۔ جواب میں جنوبی افریقا کی جانب سے جے پی ڈومینی 39اور کوئنٹن ڈی کوک 25رنز بناکر نمایاں رہے۔ سری لنکا کی جانب سے سنا نائکے نے دو کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔