تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
23 مارچ 2014
وقت اشاعت: 0:44

گرین شرٹس آج اپنا دوسرا میچ آسٹریلیا کیخلاف کھیلے گی

جیو نیوز - ڈھاکہ…ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے پہلے میچ میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی، گرین شرٹس آج اپنے دوسرے میچ میں آسٹریلیا کے مدمقابل ہوں گے، آسٹریلیا کے خلاف میچ کیلئے پاکستانی کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ کینگروزکیخلاف نئی حکمت عملی کیساتھ میدان میں اْتریں گے، اب غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کہتے ہیں کہ ایونٹ میں اب پاکستان کیلئے ہرمیچ آخری مقابلہ ہے، کھلاڑیوں کو مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اْترنا ہوگا اور پچھلے میچوں سے کچھ مختلف کرکے دکھانا ہوگا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجا کہتے ہیں کہ پاکستانی بیٹسمینوں کو آئندہ کے میچوں میں پرفارم کرنا ہوگا تاکہ بولنگ اپنا کام دکھاسکے۔ فاسٹ بولرشعیب اخترکہتے ہیں کہ پاکستان کی بیٹنگ لائن باصلاحیت ہے لیکن کیا بیٹنگ سینس sense ہے؟ آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کرکٹ ٹیم آج آسٹریلیا سے مقابلہ کرے گی، پاکستان کرکٹ ٹیم کی خواتین سپورٹرز کا کہنا ہے کہ ٹیم دوسرا میچ ضرور جیتے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.