تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
24 مارچ 2014
وقت اشاعت: 21:16

قومی کرکٹ ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے امکانات بہتر ہوگئے؛ نجم سیٹھی

جیو نیوز - لاہور…چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی بنگلادیش سے وطن واپس پہنچ گئے۔ لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے امکانات بہتر ہوگئے ہیں، ٹیم بہتر پرفارم کر رہی ہے، پاکستانی کھلاڑی متحد ہیں اور مل کرکھیل رہے ہیں۔ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پہلے میچ میں کھلاڑی کنفیوز اور ضرورت سے زیادہ کنفیڈنٹ تھے، میچ ہارے تو احساس ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ دوسرے میچ میں پبلک پاکستان کوسپورٹ کررہی تھی، ٹیم کو سپورٹ کرنا بہت ضروری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.