تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 مارچ 2014
وقت اشاعت: 9:39

بھارتی سپریم کورٹ کی سری نواسن کو عہدہ چھوڑنے کی ہدایت

جیو نیوز - ممبئی…آئی پی ایل میں دونمبری کابھانڈا پھوٹا تو کئی چہرے بے نقاب ہوگئے،بات تھری ایڈیٹس سری سانتھ ،انکت چون اوراجیت چنڈیلا تک ہی محدود نہ رہی ،پردے کے پیچھے کام کرنے والے کئی دوسرے ولن بھی سامنے آگئے،بھارتی اداکار وندوداراسنگھ ،شلپاشیٹھی ،اورکئی دوسرے بھی تحقیقات کے بھنورمیں پھنس گئے،اورتواور بھارتی بورڈ کے سکندر سری نواسن کے داماد گروناتھ می اپن کے کالے دھندے میں ملوث ہونے کاانکشاف ہوا،جنہیں سلاخوں کے پیچھے جانا پڑا،سسرجی نے جمائی راجہ کو بچانے کیلیے لاکھ جتن کیے،مگر سب بیکار،بلکہ اپنی کرسی بچانا مشکل ہوگیا،جب ہرطرف سے انگلیاں اٹھنے لگیں توسری نواسن نے نہ چاہتے ہوئے بھی عارضی طورپربورڈسے الگ ہوگئے،اکتوبردوہزارتیرہ میں سپریم کورٹ نے سری نواسن کوپھرسے کام کرنے کی اجازت دیدی ،مگرتحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ نے گروناتھ می اپن کوکرپٹ قراردیا،یوں سری نواسن کیلیے زمین تنگ ہوگئی ،جس سپریم کورٹ نے انہیں بحال کیاتھا ،اب وہی عدالت انہیں عہدہ چھوڑنے کی ہدایت کرچکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.