28 مارچ 2014
وقت اشاعت: 10:58
ورلڈ ٹی20 :آسٹریلیا کی ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ
جیو نیوز - میرپور، ڈھاکا…ورلڈ ٹی 20 کے سپرٹین مرحلے میں گروپ ٹو کے ایک میچ آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ گروپ ٹو میں بھارت 4 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے، ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے دو دو پوائنٹس ہیں، آسٹریلیا اور بنگلا دیش اب تک کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کرسکے۔ورلڈ ٹی20 میں آج کا دوسرا میچ شام ساڑھے چھ بجے بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان کھیل جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں اپنا وجود برقرار رکھنے کے لیے بنگلادیش کو یہ میچ جیتنا ضروری ہے۔