29 مارچ 2014
وقت اشاعت: 12:44
بھارت نے پاکستان کی جونیئر اسنوکر ٹیم کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا
جیو نیوز - کراچی…بھارت نے پاکستان کی جونیئر اسنوکر ٹیم کو ویزہ دینے سے انکار کردیا جس کے بعد پاکستان ٹیم ایشین جونیئر چمپئن شپ میں شرکت نہیں کرسکے گی۔ایشین انڈر۔21اسنور چمپئن شپ 4اپریل سے بھارت کے شہر چندی گڑھ میں شروع ہوگی جس میں پاکستان کی چار رکنی ٹیم کو شرکت کرنا تھی لیکن بھارت نے پاکستانی ٹیم کو ویزا دینے سے انکار کردیا جس کے بعد پاکستان ٹیم ایشین چمپئن شپ میں شرکت نہیں کرسکے گی، پاکستان بلئیرڈ اینڈ ایسوسی ایشن نے ویزا نہ ملنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے معاملہ ایشین کنفڈریشن آف بلئیرڈ اسپورٹس میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔