تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
29 مارچ 2014
وقت اشاعت: 13:0

ورلڈٹی ٹوینٹی :نیو زی لینڈ نے ہالینڈ کو6وکٹ سے ہرادیا

جیو نیوز - چٹاگانگ …آئی سی سی ورلڈٹی ٹوینٹی کرکٹ میں نیوزی لینڈنے ہالینڈکو6وکٹ سے شکست دیدی،نیوزی لینڈ نے 152رنز کا مطلوبہ ہدف19ویں اوور میں 4وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔نیو زی لینڈ کی جانب سے میک کولم نے اپنی شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جا ری رکھا اور صرف45گیندوں کا سامنا کرتے ہو ئے65رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی جس میں4چوکے اور 3چھکے شامل تھے،میک کولم کے علاوہ کین ولیم سن29اور کین اینڈرسن نے20رنز کی اننگز کھیلیں۔ڈچ ٹیم کی جانب سے ٹم گوگٹن نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.