تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
29 مارچ 2014
وقت اشاعت: 17:33

ویمنز ورلڈ ٹی20،آسٹریلیانے پاکستان کو 94رنز سے شکست دیدی

جیو نیوز - سلہٹ…بنگلادیش میں جاری آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ ٹی20 کے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 94رنز سے شکست دیدی۔ 186رنز کے تعاقب میں پاکستان ویمنز ٹیم 9وکٹوں پر 91رنز بناسکی۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور صرف دو وکٹوں کے نقصان پر 185رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی ایلیس ویلانی 90رنز بنا کر ناٹ آوٴٹ رہیں جبکہ میگ لیننگ نے 50رنز اسکور کیے۔ پاکستان کی جانب سے اسماویہ اقبال اور ثناء خان نے ایک ایک وکٹ لی۔ جواب میں اوپنرز جویریہ خان اور بسمہ معروف نے پاکستان کو 57رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا مگر بعد کی بیٹسویمنز اسکور کو آگے بڑھانے میں ناکام رہیں اور 9وکٹوں کے نقصان پر 91رنز ہی بناسکیں۔آسٹریلیا کی سارہ کوئٹے اور ایلیسا پیری نے 3تین وکٹیں حاصل کیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.