29 مارچ 2014
وقت اشاعت: 18:21
ورلڈٹی20: جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو 3رنز سے شکست دیدی
جیو نیوز - چٹاگانگ…بنگلادیش کے شہر چٹاگانگ میں آئی سی سی ٹی 20کے سلسلے میں انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو 3رنز سے شکست دے دی۔ اس فتح کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ ورلڈ ٹی 20کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ انگلینڈ جنوبی افریقا کی جانب سے دیے گئے 197رنز کے ہدف کے تعاقب میں 7کھلاڑیوں کے نقصان پر 193رنز بنا سکا۔ انگلینڈ کے ایلیکس ہیلس نے 38، جوس بٹلر نے 34 اور روی بوپارا نے 31رنز اسکور کیے۔ جنوبی افریقا کے وائن پارنیل نے 3 اور عمران طاہر نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ بیورن ہینڈرکس اور ڈیل اسٹین نے ایک ایک وکٹ لی۔اس سے قبل جنوبی افریقا نے 20اوورز میں 5کھلاڑیوں کے نقصان پر 196رنز بناے۔جنوبی افریقا کے کپتان ابراہم ڈی ویلئیرز69رنز بناکر ناٹ آوٴٹ رہے جبکہ ہاشم آملہ نے 56رنز اسکور کیے۔