31 مارچ 2014
وقت اشاعت: 11:39
ورلڈ ٹی20 میں انگلینڈکا ہالینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
جیو نیوز - چٹاگانگ…ورلڈ ٹی20 میں انگلینڈنے ہالینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ظہور احمد چوہدری کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ کو آسٹریلیا کے اسٹیو ڈیوس اور بروکس اوکسن فورڈ سپر وائز کر رہے ہیں جبکہ ٹی وی امپائرنگ کے فرائض پاکستان کے علیم ڈار انجام دے رہے ہیں۔انگلش ٹیم دو اور ڈچ ٹیم تین میچز میں شکست کے بعد سیمی فائنل کی دوڑ سے پہلے ہی باہر ہوچکی ہیں۔