2 اپریل 2014
وقت اشاعت: 1:29
اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ورلڈ کپ: پاکستان نے کینیا کو ہرادیا
جیو نیوز - ریو ڈی جنیرو…برازیل میں جاری اسٹریٹ فٹبال ورلڈ کپ میں پاکستان نے مسلسل 2 فتوحات حاصل کرلیں ایونٹ میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن بھارت کے دفاع کو تہس نہس کرتے ہوئے 13-0سے کامیابی حاصل کی، دن کے اپنے دوسرے میچ میں پاکستان نے ایک اور مضبوط حریف کینیا کو زیر کیا، اس میچ میں پاکستان کی کامیابی کا اسکور 2-0رہا، یہ دونوں گول پاکستانی کھلاڑیوں نے پہلے ہاف میں اسکور کیے۔