تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
3 اپریل 2014
وقت اشاعت: 13:13

محمد حفیظ ٹی 20 کی کپتانی ،ون ڈے اور ٹیسٹ کی نائب کپتانی سے مستعفی

جیو نیوز - لاہور…محمد حفیظ نے ٹی 20 ٹیم کی کپتانی اور ون ڈے اور ٹیسٹ کی نائب کپتانی سے استعفیٰ دے دیا۔لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ نے اپنے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ شکست کی تمام ذمے داری قبول کرتاہوں،کسی کے دباوٴ میں آکر استعفیٰ نہیں دیا، میڈیا، مداحوں اور کھلاڑیوں سب نے بہت سپورٹ کیا۔ محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ مستقبل میں اچھے فیصلے ہوتے رہیں گے،کھلاڑیوں، کرکٹ بورڈ اور آفیشلزسب کامشکورہوں،پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی۔ محمدحفیظ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے بطورکھلاڑی کھیلتا رہوں گا،ورلڈٹی 20 میں خراب کارکردگی کی وجہ سے کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کیا،مجھے نہیں پتا ٹیم کا پوسٹ مارٹم کب شروع ہوگا، شکست کی ذمے دار پوری ٹیم ہے کسی کو نہیں کہا جاسکتا، پاکستان کرکٹ بورڈ فیصلہ کرے گاکہ کپتان کسے بنانا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.