3 اپریل 2014
وقت اشاعت: 14:18
پی سی بی سے میرا بطور کوچ معاہدہ ختم ہوگیا، آگے بورڈ کی مرضی ہے،معین خان
جیو نیوز - لاہور… معین خان کہتے ہیں کہ بطور کوچ میرا پی سی بی سے دو ٹورنامنٹ کا معاہدہ تھا ،جو ختم ہوگیا اب بورڈ کی مرضی ہے۔ بیٹنگ کوچ ظہیر عباس کے کنٹریکٹ کی میعاد بھی ختم ہوگئی۔پی سی بی کے کوچ معین خان کا کہنا ہے کہ پی سی بی سے میرا بطور کوچ معاہدہ ختم ہوگیا، آگے بورڈ کی مرضی ہے۔ لاہور میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے معین خان کا کہنا تھا کہ میرا کنٹریکٹ ختم ہوگیاہے،ٹورنامنٹس کیلئے مجھے ذمے داری دی گئی تھی، ایک میچ خراب کھیلنے کی وجہ سے ایونٹ سے باہر ہوگئے،بیٹسمینوں سے غلطیاں ہوئی ہیں، انہیں ماننا پڑے گا، حفیظ کا فیصلہ لائق تحسین ہے، اسے سب کو سراہنا چاہیے، حفیظ نے بورڈ کو سوچنے کا موقع دیا ہے کہ مزید بہتری ہوسکتی ہے،ٹیم میں ایک دوکھلاڑی تبدیل ہوتے ہیں،سب کوایک ساتھ نہیں نکالاجاتا،بورڈ اگلے کپتان کے بارے میں پوچھے گا تو مشورہ دوں گا۔دوسری جانب بیٹنگ کوچ ظہیر عباس کے کنٹریکٹ کی میعاد بھی ختم ہوگئی ہے۔