تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
4 اپریل 2014
وقت اشاعت: 10:54

کیریبین لیگ:حفیظ 80 ہزار ڈالرز میں بک گئے، آفریدی کاکوئی خریدار نہیں

جیو نیوز - جمیکا…ویسٹ انڈیز میں ہونے والی کیریبین پریمیر لیگ کے لئے کھلاڑیوں کی بولی لگ گئی، شاہد آفریدی کو حیران کن طور پر کسی فرنچائز نے نہیں خریدا،کیریبین لیگ 5 جولائی سے شروع ہو گی، جس میں دنیا بھر کے کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے۔ پاکستانی ستارے بھی چمکیں گے، لیکن بوم بوم آفریدی نہیں ہوں گے، حیرت انگیز طور پو ان کا کوئی خریدار نہیں نکلا۔ صرف یہ ہی نہیں فواد عالم، عبدالرزاق بھی کسی فرنچائز کو متاثر نہ کرسکے، جن پاکستانی کھلاڑیوں کی بولی لگی ان میں سابق ٹی 20کپتان محمد حفیظ بھی شامل ہیں، جنہیں گیانا امیرزون نے خرید لیا، احمد شہزاد جمیکا تلاوہ اور سہیل تنویر سینٹ لوشیا نے زوک سے کھیلیں گے، جبکہ ناصر جمشید، شعیب ملک اورعمران نذیر بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ انگلینڈکے کیون پیٹرسن 80 ہزار ڈالر میں بکے ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل، ڈیوائن براوو، سنیل نارائن بھی لیگ کا حصہ ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.