5 اپریل 2014
وقت اشاعت: 20:17
گلیوں میں کھیلنے والے پاکستانی بچے سیمی فائنل ہار گئے لیکن دنیا میں دھوم مچا دی
جیو نیوز - کراچی…اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ کا سیمی فائنل ہار گئے تو کیا ہوا ٹورنامنٹ میں پاکستانی بچوں نے دنیا کو اپنا کھیل دکھا کر دھوم مچادی، کراچی کی گلیوں میں یہ بچے فٹبال کھیلا کرتے ہیں۔ پاکستان اسٹریٹ چائلڈفٹ بال ٹیم کے چارکھلاڑی ماڑی پورکی انہیں گلیوں میں کھیلا کرتے تھے، آج بھی ان گلیوں میں فٹبال کی دھوم ہے۔ پیروں میں جوتے ہیں نہ بدن پرکٹ، بس ایک فٹ بال ہے جو انہیں کھیل سے جوڑدیتی ہے۔ بچے فٹبال کھیلیں تو ان کا یہ شور بڑوں کو برا نہیں لگتا بلکہ ان کا حوصلہ بڑھانے کیلئے خود بھی ہلاگلا کرتے ہیں۔ تنگ گلیوں میں کھیلنے والے یہ بچے بھی نو گول کرنے والے رازق خان، کئی یقینی گول روکنے والے احمد سمیر، شعیب چلو اور اورنگزیب کی طرح آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔