5 اپریل 2014
وقت اشاعت: 22:58
ورلڈ ٹی 20کا فیصلہ کن ٹاکرا آج بھارت اور سری لنکا کے درمیان ہوگا
جیو نیوز - ڈھاکا…ورلڈ ٹی 20 کا فائنل آج بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ویرات کوہلی کا بیٹ رنز اگلے گا یا لستھ ملنگا کی گیند شعلے برسائے گی، جے وردھنے اور سنگاکارااپنے آخری ٹی ٹوئنٹی کو یادگار بنائیں گے یا دھونی کپ اْٹھائیں گے، آج ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں شائقین کو شدت سے انتظار ہے ۔ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بھارتی ٹیم سری لنکا سے صرف ایک میچ زیادہ جیتی ہے ، موجودہ ایونٹ میں ویرات کوہلی ٹاپ اسکورر ہیں جبکہ جے وردھنے ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔