9 اپریل 2014
وقت اشاعت: 14:45
راشد لطیف کی کرکٹ بورڈ کاچیف سلیکٹربننے سے معذرت
جیو نیوز - کراچی … سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیف سلیکٹر بننے سے معذرت کرلی ہے۔ پی سی بی نے 26 فروری کواظہرخان کی جگہ راشدلطیف کوچیف سلیکٹرنامزدکیا تھا، تاہم انہوں نے یہ ذمہ داری سنبھالنے سے انکار کردیا ہے۔ راشد لطیف کا کہنا ہے کہ وہ کسی تنازع میں الجھنا نہیں چاہتے،کرکٹ کی ترقی کے لیے دعاگو ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ کانٹریکٹ سائن کیے بغیرہی بورڈ کو واپس کردیا ہے۔