تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
10 اپریل 2014
وقت اشاعت: 16:0

پی سی بی کی عبوری کمیٹیوں کی تشکیل کیخلاف درخواست مسترد

جیو نیوز - لاہور…لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری کمیٹیوں کی تشکیل کے خلاف درخواست مستر د کر دی۔لاہور ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران جسٹس عائشہ ملک نے قرار دیا کہ کرکٹ بورڈ کو عبوری کمیٹیاں قائم کرنے اور انہیں ختم کرنے کا اختیار حاصل ہے۔عبوری کمیٹیاں بنانا یا ختم کرنا کرکٹ بورڈ کا پالیسی معاملہ ہے جس میں مداخلت نہیں کی جا سکتی۔ درخواست گزار شاہد غفور نے مختلف ریجنز میں عبوری کمیٹیوں کی تشکیل کے اختیار کو چیلنج کر رکھا تھا۔ہائی کورٹ کے فیصلے سے عبوری کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے حکم امتناعی بھی خارج کر دیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.