11 اپریل 2014
وقت اشاعت: 23:9
دسمبر2015ء میں پاک بھارت کرکٹ سیریزکاامکان
جیو نیوز - کراچی…دسمبر2015ء میں پاکستان اور بھارت کی کرکٹ سیریزکا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی ٹیم نیوٹرل وینیو پر 2ٹیسٹ، 5ون ڈے اور 3ٹی 20 کھیلے گی، پی سی بی اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے درمیان 2015ء میں فل سیریز پر اتفاق ہوا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دونوں بورڈزمیں اس بات پر بھی اتفاق ہوا ہے کہ 2015ء میں پاک بھارت سیریز کی میزبانی پاکستان کرکٹ بورڈ کرے گا جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم 2017ء میں بھارت کا دورہ کرے گی۔