تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
13 اپریل 2014
وقت اشاعت: 3:10

پی سی بی کوعامر کے ساتھ دوسرے کھلاڑیوں کیلئے بھی کوشش کرنی چاہیے:سلمان بٹ

جیو نیوز - لاہور…پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے کہا ہے کہ فاسٹ بولر محمد عامر کی سزامیں کمی خوش آئند ہوگی، پی سی بی کو دوسرے کھلاڑیوں کے لیے بھی کوشش کرنی چاہیے۔ لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان بٹ نے کہا کہ محمد عامر کی پاکستانی ٹیم کو ضرورت ہے،اللہ کرے اس کی سزا کم ہوجائے،اپنے حوالے سے دو بار پی سی بی کے چکر لگائے۔ سلمان بٹ نے کہا کہ ان کے کیس میں صرف جملوں کا اضافہ ہونا ہے، کسی نے کوئی بات نہیں سنی۔ انہوں نے کہا کہ غلطی چھوٹی بڑی نہیں ہوتی، دوبارہ موقع ملنا چاہیے، سزا ہو جائے تو پھر نئے سرے سے کام شروع کر دینا چاہیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.