16 اپریل 2014
وقت اشاعت: 0:22
عمر اکمل کی رسم حنا دس بجے کے بعد تک جاری رکھنے پر مقدمہ درج ہوگا
جیو نیوز - لاہور…کرکٹر عمر اکمل کی رسم حنا کی تقریب رات دس بجے کے بعد بھی جاری رکھنے پر ضلعی انتظامیہ کی ٹیم اور پولیس بیدیاں روڈ پر واقع فارم ہاؤس پہنچ گئی اور شرکا ء کو بتایا کہ انھوں نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے جس پر مقدمہ درج ہوگا۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے ترجمان نے کہا کہ عمراکمل کی رسم حناکی تقریب10بجے کے بعدجاری رکھنے پرمقدمہ درج کیاجائیگا،انھوں نے کہا کہ مقدمہ رسم حناکاانتظام کرنیوالوں کیخلاف درج ہوگا۔ترجمان ضلعی انتظامیہ نے مزید کہا کہ عمراکمل کی رسم حنامیں ون ڈش کی خلاف ورزی بھی کی گئی ہے۔