تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
16 اپریل 2014
وقت اشاعت: 13:49

بھارتی سپریم کورٹ نے سری نواسن کی اپیل مسترد کردی

جیو نیوز - نئی دہلی …بھارتی سپریم کورٹ نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے معطل صدرسری نواسن کی اپیل مسترد کردی۔بھارتی سپریم کورٹ نے 25 مارچ کوفیصلہ دیا تھا کہ جب تک کرکٹ کرپشن کی تحقیقات مکمل نہیں ہوجاتی، سری نواسن بھارتی بورڈ سے الگ ہوجائیں، کرکٹ کرپشن میں سری نواسن کے داماد گروناتھ می اپن بھی ملوث ہیں۔ سری نواسن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائرکی تھی جسے آج مستردکردیاگیا۔ عدالت نے سندررامن کو آئی پی ایل کے چیف آپریٹنگ آفیسرکے طورپرکام کرتے رہنے کی بھی اجازت دے دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.