تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
17 اپریل 2014
وقت اشاعت: 0:18

تر بیت یافتہ کو چز کو چھوٹے شہروں میں بھجوانا چاہئے،محمد حفیظ

جیو نیوز - سرگودھا…پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ محنت لگن اورمستقل مزاجی سے نوجوان اس کھیل میں اپنامقام بنا سکتے ہیں۔اسپورٹس اسٹیڈ یم سرگودھا میں دو روزہ کر کٹ اکیڈ می کی اختتامی تقریب کے موقع پر میڈ یا سے گفتگو میں محمد حفیظ نے کہا کہ چھوٹے شہرو ں میں کرکٹ کے فروغ کے لئے زیا د ہ سے زیا د ہ اکیڈمیاں قائم ہونی چاہیئں،انہو ں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو ابھا رنے کے لئے تر بیت یافتہ کو چز کو چھوٹے شہروں میں بھجوانا چاہئے، سرگودھا میں لگا ئی گئی اکیڈمی اسی سلسلے کی کڑی ہے، اس موقع پر محمد حفیظ نے سرگودھا ڈویژن کے دور دراز علاقوں سے آئے کھلا ڑ یو ں کو کھیلتے ہوئے دیکھااور اْن کو ٹپس بھی دیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.