تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
17 اپریل 2014
وقت اشاعت: 11:15

کنگز کپ فٹبال ٹورنا منٹ ریال میڈرڈ نے جیت لیا،بارسلونا کو شکست

جیو نیوز - میڈرڈ…کنگز کپ کے فائنل میں ریال میڈرڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد بارسلونا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔ریال میڈرڈ نے جیت کا جشن میں بھی خوب منایا۔ولنشیا میں کھیلا گیا فائنل انتہائی دلچسپ رہا ۔گیارہویں منٹ میں اینجل ڈی ماریا نے زبردست گول کرکے ریال میڈرڈ کو برتری دلادی۔پہلا ہاف ریال میڈرڈ کی برتری پر ختم ہوا۔اڑسٹھ ویں منٹ میں ایک اور خوبصورت گول دیکھنے کو ملا۔مارک بارٹرا نے ہیڈر کے ذریعے گیند کو جال میں پہنچایا اور میچ برابر کر دیا۔کھیل ختم ہونے سے چند منٹ پہلے گیراتھ بیل نے کمال کا گول کیا اور ریال میڈرڈ کو چیمپین بنا دیا۔میچ کے بعد میڈرڈ کی سڑکوں پر فٹبال کے ہزاروں مداح موجود تھے اور ان کے درمیان تھے چیمپینز ریال میڈرڈ کے کھلاڑی ڈبل ڈیکر بس پر سوارمداحوں سے خوب داد وصول کر تے رہے۔ہر طرف جشن کا سما تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.