20 اپریل 2014
وقت اشاعت: 7:6
مونٹی کارلو ماسٹر ٹینس کا فائنل د وسوئس کھلاڑیوں کے درمیان کھیلا جائیگا
جیو نیوز - مونٹی کارلو…مونٹی کارلو ماسٹر ٹینس کا فائنل د وسوئس کھلاڑیوں کے درمیان کھیلا جائیگا،راجر فیڈرر نے نوواک جوکووچ اوراسٹانسلاواورنکا نے ڈیوڈ فرئیر کوشکست دیکر کر فائنل تک رسائی حاصل کی فرانس میں جاری ماسٹرز ٹینس کے سیمی فائنل میں راجرر فیڈرر اورسربیا کینوواک جوکووچ کے درمیان پہلے سیٹ میں دلچسپ مقابلہ ہوا،فیڈرر نے سیٹ سات پانچ کے اسکور سے جیتا،دوسرے سیٹ میں بھی فیڈرر بھرپور فارم میں دکھائی دیئے اور چھ دو کی کامیابی کے ساتھ فائنل میں جگہ بنالی۔ایک اور سیمی فائنل میں اسٹانسلاواورنکا نے اسپین کے ڈیوڈ فرئیر کو اسٹریٹ سیٹس میں ہرا دیا،واورنکا نے پہلا سیٹ چھ ایک اور دوسرا سیٹ ٹائی بریکر پر جیت کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔