تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
21 اپریل 2014
وقت اشاعت: 10:10

آئی پی ایل : آج دہلی ڈیئرڈیولز اور چنئی سپر کنگز مد مقابل

جیو نیوز - شارجہ…انڈین پریمئرلیگ میں آج دہلی ڈیئرڈیولز اور سابق چمپئن چنئی سپر کنگز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ جیو سوپر ایونٹ کے تمام میچز براہ راست نشر کررہا ہے۔ شارجہ میں مہندرہ سنگھ دھونی کی چنئی سپر کنگز دہلی ڈیئر ڈیلوز کا سامنا کرے گی ۔چنئی کی ٹیم پہلے میچ میں205 رنز بناکر بھی شکست کھاچکا ہے۔ دھونی ایونٹ میں ٹیم کی پہلی کامیابی کے منتظر ہیں۔ دوسری جانب دہلی کی مضبوط ٹیم ہے جس میں کپتان پیٹرسن کے علاوہ راس ٹیلر، جے پی ڈومینی اور کوئنٹن ڈی کوک شامل ہیں۔چھکوں چوکوں اور انٹرٹیمنٹ سے بھرے اس میچ کو جیو سوپر شام ساڑھے سات بجے براہ راست نشر کرے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.