22 اپریل 2014
وقت اشاعت: 5:2
بوسٹن میراتھون دھماکوں کا ایک سال مکمل،دھماکو ں کے مقام پر ہی دوڑ
جیو نیوز - بوسٹن…بوسٹن میراتھون دھماکوں کا ایک سال مکمل ہونے پردھماکوں کے مقام پر ہی دوڑ کا انعقاد،29 سال بعد ایک امریکی نے کامیابی حاصل کرلی۔امریکی شہر بوسٹن میں منعقد کی جانے والی میراتھون ریس تقریبا ً29سال بعد ایک امریکی شہری نے جیت لی۔ گزشتہ سال میراتھن ریس کی اختتامی لائن کے قریب ہونے والے 2 دھماکوں کی وجہ سے اس بار سیکیورٹی کے سخت انتظامات دیکھنے میں آئے۔پیر کو ہونے والے میرا تھون دوڑ میں 30 ہزار سے زائد ایتھلیٹس شریک ہوئے، تقریباً29سال بعد ایک امریکی شہری نے ریس میں کامیابی حاصل کی۔