تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
22 اپریل 2014
وقت اشاعت: 11:2

آئی پی ایل: آج سن رائزرزحیدرآباد اورکنگزالیون پنجاب کاسامناہوگا

جیو نیوز - شارجہ…انڈین پریمیر لیگ میں آج سن رائزرزحیدرآباد اورکنگزالیون پنجاب کے درمیان میچ ہوگا، میچ جیوسوپربراہ راست نشرکرے گا۔ شارجہ میں آج کنگز الیون پنجاب سن رائزرز حیدرآباد کا سامنا کرے گی، سن رائزرز ایونٹ میں ایک میچ ہار چکی ہے، جبکہ کنگز الیون نے اپنے دونوں میچز جیتے ہیں، دونوں فتوحات میں گلین میکسول اور ڈیوڈ ملر نے اہم کرادار ادا کیا، لیکن حیدرآباد کے پاس بھی چھوٹے فارمیٹ کی مظبوط ٹیم ہے، جس میں ٹی ٹوئنٹی کی سب سے لمبی اننگز کھیلنے والے ایرون فنچ، ہارڈ ہٹر ڈیوڈ وارنر، شیکھر دھاون شامل ہیں۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے جیو سوپر سے براہ راست دکھایا جائے گا۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.