تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
26 اپریل 2014
وقت اشاعت: 21:29

کھیل اور کھلاڑیوں کا بہت نقصان ہوچکا اب معاملہ حل ہونا چاہئے،عارف

جیو نیوز - لاہور…پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدرعارف حسن نے کہا ہے کہ آپس کے جھگڑوں کی وجہ سے کھیل اور کھلاڑیوں کو نقصان ہورہا ہے وہ جلد بین الصوبائی رابطے کے وزیر سے ملاقات کرکے پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کا معاملہ حل کریں گے ۔لاہورمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف حسن نے کہا کہ کھِیل اور کھلاڑیوں کا بہت نقصان ہوچکا ہے اب معاملہ حل ہونا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ وہ بین الصوبائی رابطے کے وزیر سے ملاقات کرکے پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کا معاملہ جلد حل کریں گے، ایشین گیمز اور کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کا دستہ حصہ لے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.