27 اپریل 2014
وقت اشاعت: 13:56
اسٹٹ گارٹ اوپن:شراپووا اور اینا ایوانووچ آج مدمقابل ہوں گی
جیو نیوز - اسٹٹ گارٹ…سربیا کی اینا ایوانووچ اور روس کی ماریہ شراپووا آج اسٹٹ گارٹ اوپن کے فائنل میں مدمقابل ہونگی، بارسلونا اوپن کا فائنل بھی آج کھیلا جائے گا۔ جرمنی کے شہر اسٹٹگارٹ میں جاری ایونٹ کے سیمی فائنل میں اینا ایوانووچ کا مقابلہ ہم وطن یلینا ینکووچ سے تھا، سابق عالمی نمبر ایک نے سخت مقابلے کے بعد چھ تین اور سات پانچ سے کامیابی حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنائی، ٹائٹل کے لئے روس کی ماریہ شراپووا انکا سامنا کریں گی ،جنہوں نے سیمی فائنل میں اٹلی کی سارا ایرانی کو چھ دو اور چھ دو سے شکست دی تھی۔ دوسری جانب بارسلونا اوپن کے سیمی فائنل میں جاپان کے کی نشیکوری نے لیٹویا کے ایرنیسٹس گلبیس کو اسٹریٹ سیٹس میں ہرایا، فائنل میں کولمبیا کے سینٹیاگو جیرالڈو ان کے مدمقابل ہونگے۔ انہوں نے سیمی فائنل میں اسپین کے نکولس ایلماگرو کو شکست دی تھی۔