27 اپریل 2014
وقت اشاعت: 21:12
معین خان کی سربراہی میں کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس منگل کو ہوگا
جیو نیوز - لاہور… پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس منگل کو کراچی میں ہوگا، معین خان کی سربراہی میں بننے والی چھ رکنی کمیٹی کا یہ پہلا اجلاس ہوگا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ ہفتے چھ سابق کھلاڑیوں پر مشتمل سلیکشن کمیٹی کا اعلان کیا، سابق کپتان معین خان اس کمیٹی کے سربراہ ہونگے جبکہ سابق کھلاڑی اعجاز احمد، شعیب محمد، وجاہت اللہ واسطی اور محمد اکرم کمیٹی کا حصہ ہونگے۔ چھ رکنی کمیٹی کا پہلا اجلاس منگل کو کراچی میں ہوگا جس میں لاہور میں لگنے والے کیمپ کے لئے کھلاڑیوں کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔