29 اپریل 2014
وقت اشاعت: 12:53
پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس، معین خان صدارت کریں گے
جیو نیوز - کراچی… پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہورہا ہے، معین خان کی سربراہی میں بننے والی چھ رکنی کمیٹی کا یہ پہلا اجلاس ہوگا پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ ہفتے چھ سابق کھلاڑیوں پر مشتمل سلیکشن کمیٹی کا اعلان کیا، سابق کپتان معین خان اس کمیٹی کے سربراہ ہونگے جبکہ سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد، شعیب محمد، وجاہت اللہ واسطی اور محمد اکرم کمیٹی کا حصہ ہونگے۔ چھ رکنی کمیٹی کا پہلا اجلاس کراچی میں جاری ہے، اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل کے ساتھ ساتھ لاہور میں لگنے والے کیمپ کے لئے کھلاڑیوں کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔