4 مئی 2014
وقت اشاعت: 0:17
انڈین پریمیر لیگ : راجستھان رائلز نے دہلی ڈیرڈیولزکو7وکٹوں سے ہرادیا
جیو نیوز - دہلی…انڈین پریمیر لیگ میں راجستھان رائلز نے دہلی ڈیرڈیولزکو7وکٹوں سے ہرادیا۔ فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم دہلی میں ڈی کوک نے 42رنز کی اننگز کھیل کر ڈیئرڈیولز کے لیے اچھے اسکور کی بنیاد رکھی، لیکن دیگر ٹاپ آرڈر بیٹسمین ناکام ہوگئے۔ جیپی ڈومنی کے39اورجیدیو کے 28رنز نے اسکور 152رنز تک پہنچایا۔ جواب میں راجستھان کے لیے اوپنر کرن نائر کے 73رنز ہدف کے حصول میں اہم ثابت ہوئے، سنجو سامسن نے 34رنز بنائے۔ راجستھان کی ٹیم 19ویں اوور میں ہدف تک پہنچ گئی۔