تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
4 مئی 2014
وقت اشاعت: 8:6

عامرخان نے باکسنگ گلوز کس لیے، امریکا کے لوئس کولازو بھی تیار

جیو نیوز - واشنگٹن…باکسنگ کے سابق عالمی چیمپئن عامر خان آج ویلٹر ویٹ کیٹیگری میں نئے کیریئر کا آغاز کررہے ہیں، ان کا مقابلہ امریکی باکسر لوئس کولازو سے ہوگا۔پاکستانی نژاد برطانوی باکسنگ اسٹارعامرخان ایک سال بعد رنگ میں اترنے کو تیار ہیں۔ اس بارسابق عالمی چیمپئن لائٹ ویلٹر ویٹ کیٹیگری سے نکل کر ویلٹرویٹ کٹیگری میں پہلی بار اپنا ہنرآزمائیں گے۔ امریکا کے شہر لاس ویگاس میں ان کا مقابلہ امریکی حریف لوئس کولازو سے ہوگا۔ ویلٹر ویٹ کیٹگری کے لیے عامر خان اورلوئس کولازو کا وزن 147 پاوٴنڈز ریکارڈ کیاگیا ہے۔ جس پرعامر خان کا کہنا ہے کہ وہ وخود کوطاقتور محسوس کررہے ہیں۔ لوئس کیخلاف لڑائی بہت اہمیت کی حامل ہے مگر ان کی نظر Floyd Mayweather سے مقابلہ پر ہے اور وہ انہیں ہرانے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔ عامر خان اور لوئس کولازو کے درمیان لڑائی جیتنے والے کا مقابلہFloyd Mayweather سے متوقع ہے۔ آج کا مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 7 بجے شروع ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.