تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 مئی 2014
وقت اشاعت: 12:35

آئی پی ایل میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے

جیو نیوز - احمد آباد…انڈین پریمئیر لیگ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے، تین سابق چیمپینز راجستھان رائلز ،کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور چنئی سپر کنگز ایکشن میں نظر آئیں گے۔جیو سوپر دونوں میچز براہ راست نشر کریگا۔ احمدآباد میں راجستھان رائلز اور کولکتہ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔راجستھان نے چھ میچز میں سے چار میں کامیابی سمیٹ کر آٹھ پوائنٹس حاصل کئے ہیں۔کولکتہ کو چار میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔میچ پاکستان وقت کے مطابق ساڑھے تین بجے کھیلا جائیگا۔دوسرے میچ میں ٹاپ پوزیشن پر موجود چنئی سپر کنگز کا مقابلہ دہلی ڈیئر ڈیولز سے ہوگا۔دہلی کی ٹیم صرف چار پوائنٹس کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر ہے۔یہ میچ بھی شام ساڑھے سات بجے جیوسوپر براہ راست نشر کرے گا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.