6 مئی 2014
وقت اشاعت: 11:30
آئی پی ایل میں آج ممبئی انڈینز اور رائل چیلنجرز بنگلور مدمقابل ہوں گی
جیو نیوز - ممبئی …انڈین پریمیئر لیگ میں آج ممبئی انڈینز اور بنگلور رائل چیلنجرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔میچ جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا جائیگا۔آئی پی ایل میں بنگلور رائل چیلنجرز چھ میچز میں چھ پوائنٹس حاصل کرکے ٹیبل پر چوتھے نمبر پر موجود ہے۔بنگلور نے آخری میچ میں حیدرآباد کو چاروکٹ سے شکست دی تھی۔ ممبئی انڈینز کی واحد کامیابی کنگز الیون پنجاب کے خلاف تھی۔دفاعی چمپئن پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر ہے۔میچ شام ساڑھے سات بجے جیو سوپر براہ راست نشر کریگا۔