6 مئی 2014
وقت اشاعت: 14:50
عدالتی حکم پرمحمدالیاس چیف سلیکٹرپی سی بی کے عہدے پر بحال
جیو نیوز - اسلام آباد…اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد الیاس کو چیف سلیکٹر کے عہدے پر بحال کردیا ہے۔سابق سلیکٹر محمد الیاس کو گزشتہ سال اقبال قاسم کے استعفی کے بعد چیف سلیکٹر کی اضافی ذمہ داری دی گئی تھی، چئیرمین پی سی بی نے 13 فروری کو محمد الیاس کو ان کے عہدے سے فارغ کرکے یہ ذمہ داری عامر سہیل کو سونپ دی تھی، محمد الیاس نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس پر آج فیصلہ سنا دیا گیا۔ موجودہ بورڈ نے معین خان کو چیف سلیکٹر مقرر کیا ہوا ہے، محمد الیاس نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کورٹ آرڈر موصول نہیں ہوا، آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان جلد کریں گے۔