6 مئی 2014
وقت اشاعت: 16:42
پاکستان کرکٹ بورڈ نے وقار یونس کو2 سال کیلئے ہیڈ کوچ مقرر کردیا
جیو نیوز - لاہور…پاکستان کرکٹ بورڈ نے وقار یونس ہیڈ کوچ مقرر کردیا،ان کی تقرری کا دو سال کے لئے عمل میں لائی گئی ہے۔وقار یونس 2011 کے کرکٹ ورلڈ کپ میں بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں،وہ آیندہ ماہ ٹیم کو جوائن کریں گے۔تقرری کے بعد وقار یونس کا پہلا اسائنمنٹ پاکستان کا دورہ سری لنکا ہوگا،پاکستان ٹیم جولائی اوراگست میں سری لنکا کا دورہ کرے گی جبکہ سپورٹ اسٹاف کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔تقرری کے بعد وقار یو نس نے کہا ہے کہ ہیڈ کوچ بننے پر خوشی ہے،اصل مقصد ورلڈ کپ کیلئے ٹیم تیارکرناہے۔