6 مئی 2014
وقت اشاعت: 23:26
برطانوی عدالت نے دانش کنیریا کی اپیل مسترد کردی
جیو نیوز - لندن…برطانوی عدالت نے پاکستان کے سابق لیگ اسپنر دانش کنیریا کی انگلش کرکٹ بورڈ کے فیصلے کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے ان پر تاحیات پابندی کو درست قرار دیا ہے۔دانش کنیریا پر ساتھی کرکٹر ز کو میچ فکسنگ پر اکسانے کے الزام میں انگلش کرکٹ بورڈ نے جون 2002ء میں تاحیات پابندی عائد کردی تھی، 2013ء میں ای سی بی کے اپیلٹ ٹریبیونل نے بھی دانش کنیریا کی اپیل کو مسترد کردیا تھا۔اب برطانوی عدالت نے بھی دانش کنیریا کی اپیل کو مسترد کردیا ہے۔ فیصلے کے بعد دانش کنیریا انگلش کرکٹ بورڈ کو لیگل فیس کی مد میں دو لاکھ پاوٴنڈز ہرجانہ دینے کے پابند ہوں گے۔