6 مئی 2014
وقت اشاعت: 23:26
محمدالیاس چیف سلیکٹرپی سی بی کے عہدے پر بحال، معین خان فارغ
جیو نیوز - لاہور…بیٹسمینوں کودبوچنے اور ان کی چوک سے فائدہ اٹھانے والے معین خان ایک بار پھر اسٹمپ ہوگئے۔ معین خان کو چیف سلیکٹر کی کرسی راس نہیں آئی، ایک بارپھرچیئرمین سلیکشن کمیٹی کا تاج محمد الیاس کے سر سج گیا۔ چیئرمین پی سی بی نے 13فروری کو محمد الیاس کوفارغ کیا، محمدالیاس نے اسلام آباد ہائی کورٹ کادروازہ کھٹکھٹایا، عدالت نے محمدالیاس کے حق میں فیصلہ دیا۔ یوں کھلاڑیوں کو سلیکٹ کرنے والے معین خان پھر ریجیکٹ ہوگئے۔