7 مئی 2014
وقت اشاعت: 1:35
کھیل اور ملک کے مفاد میں کوچ کاعہدہ قبول کیا ؛ وقار یونس
جیو نیوز - حیدرآباد دکن…سابق قومی کرکٹر وقار یونس خان نے کہا ہے کہ کھیل اور ملک کے مفاد میں کوچ کاعہدہ قبول کیا ہے، پاکستان کرکٹ نے بہت کچھ دیا، کوچ بن کرسب لوٹاناچاہتاہوں۔ وقار یونس کاکہنا تھا کہ شاہد آفریدی کی موجودگی میں کوچنگ کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں، اختلافات ماضی کا حصہ بن چکے ہیں، توجہ صرف کوچنگ پرہے۔