تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
7 مئی 2014
وقت اشاعت: 8:52

آئی پی ایل :ممبئی انڈینز کی دوسری کامیابی،رائل چیلنجرز کو19 رنز سے شکست

جیو نیوز - ممبئی …انڈین پریمیر لیگ میں ممبئی انڈینزنیرائل چیلنجرزبنگلور کو 19رنزسے شکست دیدی۔ ممبئی انڈینزکے اوپنرزنے25 رنز ہی جوڑے تھے کہ پہلی وکٹ گرگئی ،چدم برم گوتم نے تیزی سے تیس رنزبنائے۔ ممبئی کیلئے اصل کام دکھایا روہت شرما نے، جو 59رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔کیرن پولارڈ نے خوب ہاتھ دکھائے اور43 رنزاسکورکیے۔ ممبئی کی ٹیم 187رنزبنانے میں کامیاب ہوئی۔کرس گیل اورپارتھیوپٹیل نے رائل چیلنجرزکو53 رنزکا اوپننگ اسٹینڈ دیا، پارتھیوپٹیل 26رنزبناکرآؤٹ ہوئے،گیل نے جارحانہ 38 رنزاسکورکیے۔دونوں اوپنرز ہربھجن کاشکاربنے۔ اس کے بعد ویرات کوہلی 35 رنزبناکرکچھ مزاحمت کرپائے۔ بنگلورکی ٹیم 168 رنزبنا سکی۔ مالنگا، ہربھجن اوربمراہ نے دودوکھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.