تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
7 مئی 2014
وقت اشاعت: 23:37

کرکٹر کاشف صدیق کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر دو سال کی پابندی عائد

جیو نیوز - لاہور…فرسٹ کلاس کرکٹر کاشف صدیق کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان پر دو سال کی پابندی لگا دی ہے۔ انٹی ڈوپنگ رولز کے مطابق پی سی بی نے گزشتہ سال نومبر ٹی20 کپ کے دوران کھلاڑیوں کے رینڈم ڈوپ ٹیسٹ لیے۔ا سٹیٹ بنک کے کرکٹر کاشف صدیق بھی اس میں شامل تھے۔ ٹیسٹ نیو دہلی میں واڈا کی منظور شدہ لیبارٹری سے کرائے گئے۔ کاشف صدیق کو جنوری 2014ء میں انٹی ڈوپنگ ٹریبونل نے معطل کیا جس کے بعد پی سی بی کے ٹریبونل نے کاشف صدیق پر پی سی بی کے انٹی ڈوپنگ کوڈ کے تحت دو سال کی پابندی لگا دی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.